30

کرونا واٸرس کہ پیش نظر ضلعی انتظامیہ لاہور کہ ہسپتالوں کہ دورے

لاہور: (عذرا مہر) کرونا وائرس /ضلعی انتظامیہ لاہور کے ہسپتالوں کے دورے
ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کے ہستالوں میں ہائی ڈیپینڈینسی یونٹس میں کورونا وائرس کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کی چیکنگ کے لئے دورے.اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کا میو ہسپتال میں ہائی ڈیپینڈینسی یونٹ کا جائزہ لینے کے لئے دورہ، ایم ایس ڈاکٹر طاہر خلیل بھی ہمراہ.
اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا سروسز ہسپتال میں ہائی ڈیپینڈینسی یونٹ میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ.اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف کا کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کا دورہ.میو ہسپتال، کوٹ خواجہ سعید ہسپتال اور سروسز ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ میں بیڈز لگا دئیے گئے ہیں.جہاں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کو رکھا جائے گا.اسی طرح میوہسپتال میں 06 وینٹیلٹرز بھی کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے مختص کر دیئے گئے ہیں.
ضلعی انتظامیہ لاہور ہسپتالوں میں مشتبہ کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں