31

تھانہ صادق آباد کی حدود میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات کے دوران اویس ستی اور شاہ ذیب نامی نوجوانوں کو بے دردی سے قتل کردیا گیا

راولپنڈی (احسان احمد کاٹھیا)۔ تھانہ صادق آباد کی حدود میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات کے دوران اویس ستی اور شاہ ذیب نامی نوجوانوں کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا تاہم ملزمان گرفتار نہ ہوسکے۔ معلوم ہوا ہے کہ تھانہ صادق آباد کی حدود میں گزشتہ روز فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو نوجوان جن کی شناخت اویس ستی اور شاہ ذیب کے ناموں سے ہوئی جاں بحق ہوگئے اور فائرنگ کے واقعے کے بعد اویس ستی اور ان کے دوست شاہ ذیب کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں نوجوان چل بسے۔ پولیس کے مطابق اویس ستی کو 8 جبکہ شاہ ذیب کو 6 گولیاں لگی ہیں۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تھانہ صادق آباد کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیں گے، ملزمان کی گرفتاری جلد ہو جائے گی۔ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، دوسری جانب مقتول کے ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ اویس ستی اور شاہ ذیب کو بابر سفیر نامی شخص نے قتل کیا ہے جو گزشتہ کئی دنوں سے اویس ستی کو قتل کی دھمکیاں دے رہا تھا، مقتول اویس ستی نے مرنے سے قبل بیان ریکارڈ کروایا ہے جس کے مطابق اسے اور ساتھی شاہ ذیب کو بابر سفیر نامی شخص نے قتل کیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، واقعہ میں ملوث سفیر ستی، مجید ستی، راجہ ضمیر ستی اور سہیل ستی سمیت دیگر معلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں