22

اسلام آباد ترلائی سے بیس روز قبل اغواء ہونے والا 10سالہ بچے کی تشدد زدہ نعش کورنگ نالے سے آج برآمد

اسلام آباد (احسان احمد): ترلائی سے بیس روز قبل اغواء ہونے والا 10سالہ بچے کی تشدد زدہ نعش کورنگ نالے سے آج برآمد ہوئی۔ ورثاء نے ترامڑی چوک پر پولیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دیا ۔معلوم ہواہے کہ مردان سے تعلق رکھنے والا اور ٹریکٹر ٹرالی پر مزدوری کرنے والا غریب مزدور یونس کا10 سالہ بیٹا عثمان بیس روز قبل ترلائی سے اغواء ہوا۔

بچے کے ورثاء نے بروقت پولیس کو اطلاع دی لیکن پولیس روائتی سستی کا مظاہرہ کرتی رہی. اور بچے کی بازیابی میں بری طرح ناکام رہی۔ آج جمعرات کے روز معصوم عثمان کی نعش تھانہ کورال کی حدود میں کورنگ نالے سے برآمد ہوئی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نعش پرتشددکے واضح نشانات موجود تھے۔ مقتول بچے کے ورثاء اور عزیزو اقارب نے پولیس کے خلاف شدیداحتجاج کرتے ہوئے مین روڈ بلاک کر دیا۔بعدازاں پولیس کے سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے اورملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرواتے ہوئے ورثاء کو تسلی دیتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں