14

اسلام آباد اور وفاقی حکومت کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے۔

رپورٹ۔ احسان احمد سے
اسلام آباد اور وفاقی حکومت کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کی سربراہی میں کام کرنیوالے لوکل گورنمنٹ کمیشن نے انصر عزیز پراختیارات سے تجاوز کرنے کا الزام لگا کر معطل کرنے کی سفارش کی تو مئیر اسلام آباد نے کمیشن کی تشکیل اور معطلی کی سفارش کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

مئیر اسلام آباد پر لوکل گورنمنٹ کمیشن کی جانب سے صفائی کے خلاف ضابطہ ٹھیکے، شہر کو پانی کی فراہمی میں ناکامی، سرکاری ملازمین اور گاڑیاں ذاتی استعمال میں رکھنے سمیت 12 الزامات لگا کر معطل کرنے کی سفارش کی گئی۔

انصرعزیز مئیر شپ بچانے کے لئے اسلام آبادہائیکورٹ پہنچے اورعلی نواز اعوان کی سربراہی میں کام کرنے والےکمیشن کی تشکیل کو ہی چیلنج کردیا۔ چیف میٹروپولیٹین آفیسر نے لوکل گورنمنٹ کمیشن میں مئیر اسلام آباد انصر عزیز کے خلاف ریفرنس دائر کردیا جس میں اختیارات کے ناجائز استعمال، نااہلی اور غفلت کے 12 الزامات عائد کیے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں