27

شیخ رشید نے کہا ہے کہ فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 لگانے کا حامی نہیں ہوں، اس بار فضل الرحمان اسلام آباد آئے تو دھر لیے جائیں گے

رپورٹ۔ احسان احمد سے

فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 لگانے کا حامی نہیں ہوں.
شیخ رشید نے کہا ہے کہ فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 لگانے کا حامی نہیں ہوں، اس بار فضل الرحمان اسلام آباد آئے تو دھر لیے جائیں گے، اس بار مارچ والوں سے پہلے جیسا برتاؤ نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ریلوے کی ساری نہیں 50، 50 فٹ اراضی واگزار کرا رہے ہیں، جائیدادیں فروخت ہونے سے ریلوے کا خسارہ کم ہوگا، کراچی سرکلر ریلوے میں بہت سی رکاوٹیں ہیں، سرکلر ریلوے کا وزیراعلیٰ سندھ سے مل کر حل نکالیں گے، سپریم کورٹ نے کراچی کی جائیدادیں فروخت کرنے کی اجازت دی ہے، عوام سے 5 سال میں ریلوے کاخسارہ کم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا بجلی سے متعلق آئی ایم ایف کی بات نہیں مانیں گے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں