119

لاہور صدر ڈویژن پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

لاہور: (ملک نعیم) ایس پی صدر سید غضنفر علی شاہ کی ہدایت پر صدر ڈویژن میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر دی گئی جس میں پولیس کی مختلف کاروائیوں کے دوران 131 ملزمان گرفتار کیے گئے. چوری اور ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں ملوث 3 ڈکیت گینگ کے 8 ملزمان گرفتار کیے جن کے قبضہ سے 2 لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا. اشتہاری اورعادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران7 مجرمان کو گرفتار کیا گیا. ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں میں 22 ملزمان گرفتار ہوئے. گرفتار ملزمان سے 2 رائفل 20 پسٹل اور درجنوں گولیاں برآمد کی گئیں. منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 37 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ان ملزمان سے 10 کلو چرس ،1 کلو سے زائد ہیروئن اور 291 لیٹر شراب برآمد کی گئی. قمار بازوں کے خلاف کارروائیوں میں 2 ملزمان گرفتار کرتے ہوئے داؤ پر لگی ہزاروں روپے نقدی برآمد کی گئی. پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 20 ملزمان گرفتارہوئے جبکہ ون ویلنگ، کرایہ داری قبحہ خانہ اور دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 35 ملزمان کو گرفتار کیا گیا. ایس پی صدر سید غضنفر علی شاہ نے بریف کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کی شرح کو مزید کم کرنا ہمارا اولین ترجیحات میں شامل ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں