4

چوکیدار سب انسپکٹر بن گیا؟؟؟؟؟؟

الہ آباد: (مہر محمد اسماعیل جاوید) مارکیٹ کمیٹی کنگن پور کا چوکیدار غیر قانونی طور پر مارکیٹ کمیٹی چونیاں میں سب انسپکٹر بن گیا چوکیدار کی ترقی میں تمام قوانین کو روند ڈالا گیا مقامی شہری نے ڈی سی قصور کو محکمانہ کاروائی کے لیے درخواست دے دی تفصیلات کے مطابق مارکیٹ کمیٹی قصور میں بطور چوکیدار بھرتی ہونے والے مولوی عبد الحمید کو بغیر کیڈر تبدیل کئے اور بغیر ڈیپارٹمنٹ پرموشن کمیٹی کی اجازت کے عبد الحمید چوکیدار سے جونئیر کلرک اور ڈیمانڈ کلرک سے ہوتا ہوا سب انسپکٹر کی سیٹ پر عرصہ دراز سے مارکیٹ کمیٹی چونیاں میں کام کر رہا ہے جبکہ قانوناً چوکیدار کی سیٹ پر کوئی ترقی نہ ہے مقامی شہری محمد اکرم نے چوکیدار کی غیر قانونی ترقی اور سب انسپکٹر کے عہدہ پر کام کرنے پر ڈی سی قصور کو محکمانہ کارروائی کے لیے باضابط درخواست دیدی ہے اور اے سی چونیاں سے مطالبہ کیاہے کہ اس معاملہ کی مکمل انکوائری کروا کر ذمہ داران ملازمین کے خلاف کاروائی کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں