55

کشمیر بالخصوص انڈیا کے موجودہ حالات دنیا کی تباہی کا سبب بن سکتے ہیں۔ ایس۔اے۔ صہبائی اقوام متحدہ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔ مرکزی صدر NPCIH

اسلام آباد (احسان احمد): عالمی سطح پر امن و سلامتی کا قیام تصفیہ کشمیر کے بغیر نا ممکن ہے۔ اقوام متحدہ طفلِ نسلی کی بجائے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ اگر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے بروقت اقدامات نی کیے گئے تو ساری دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی صورت میں خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار معروف ادیب، صحافی، سماجی کارکن، جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (رجسٹرڈ) کے مرکزی چیئرمین اور انٹرنیشنل پیس کمیشن برائے بین المزاہب ہم آہنگی کے مرکزی صدر ایس۔اے۔صہبائی نے کشمیر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام مِیں کہا ہے کہ انڈیا اور پاکستان مقبوضہ کشمیر کے منصفانہ حل میں سنجیدہ ہو جائیں ورنہ آزادی کشمیر کے لیے انڈیا ، پاکستان کی جنگ دنیا کی تباہی کا سبب بن سکتِی ہے۔ ایس۔اے۔صہبائی نے کہا ہے کہ انڈیا کا بے لگام میڈیا کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا۔

عالمی اور پاکستانی میڈیا نے کشمیریوں کی آواز کو حقیقی معنوں میں اجاگر کیا ہے۔ پاکستانی میڈیا کی بدولت دنیا میں انڈیا۔کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوا۔ عالمی دہشت گرد ہندوستان کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے۔ پاکستان کشمیر اور کشمیر پاکستان کے بغیر نا مکمل ہے۔ ایس۔ اے۔صہبائی نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ، ایمنسٹی انٹرنیشنل عالمی دہشتگردں کی ترجمانی کی بجائے مقبوضہ کشمیر کے منصفانہ حل پر خصوصی توجہ دیں۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو مسئلہ کشمیر ساری دنیا کو تیسری عالمی جنگ میں جھونک سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں