26

راولپنڈی میں موٹر سائیکل و گاڑی چوری بڑا مسئلہ ہے جس پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں

راولپنڈی (احسان احمد): سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے کہا ہے راولپنڈی میں موٹر سائیکل و گاڑی چوری بڑا مسلہ ہے جس پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں آج آٹھ کروڑوں کی گاڑیوں اور موٹر سائیکل اصل مالکان کے حوالے کر رہے ہیں آر پی اور حبیب تاجک نے کہا ہے کہ میڈیا کو شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ کارکردگی کی بنیاد پر ہونی چاہیے پنجاب میں راولپنڈی واحد ڈسٹرکٹ ہے جہاں چار ہزار سے زائد موٹر سائیکل و گاڑیوں کی چوری کے مقدمات درج کیے گے ہم عوام کے خادم ہیں یہ چھوٹی سے کاوش ہے مزید بھی بہتر ی لائی جائے گی افسران رات آٹھ بجے بھی دفتر میں شہریوں کے مسائل کےلیے بیھٹے ہیں اس گروانڈ میں چند دن پہلے دو شیر جوان اہلکاروں کا جنازہ بھی پڑھا جنہوں نے دہشگرد کو واصل جہنم کیا ساٹھ لاکھ کی آبادی ہے کوشش ہے کہ کم از کم کرائم ہوں مجھے میری ٹیم جہلم، چکوال، پنڈی سمیت دیگر پر فخر ہے پورے پنجاب سے سب سے زیادہ تیس سے زائد گروپوں کے خلاف کاروائی کرکے ریکارڈ اسلحہ برآمد کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں