3

قصوربچیاں گندے پانی سے گزر کر سکول جانے پر مجبور

قصور: (نامہ نگار) نواحی گاؤں مہالم کلاں میں بچیوں کے سکول کے سامنے تالاب معصوم بچیاں گندے پانی سے گزر کر سکول جانے پر مجبور اے سی و ڈی سی قصور اپنے کمروں میں بیٹھ کر دعوے کرنے تک محدود
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں مہالم کلاں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مہالم کلاں کی معصوم بچیاں سکول کے سامنے بنے گندے جوہڑ کے پانی سے گزر کر سکول جانے پر مجبور ہیں جب بھی بارش ہوتی ہے جوہڑ کا گندہ پانی سکول میں بھی داخل ہو جاتا ہے جس سے طالبات کے علاوہ ٹیچروں کو بھی سخت پریشانی ہوتی ہے مگر افسوس کہ ڈی سی و اے سی قصور سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر اس سکول کی حالت ان تک شاید پہنچی نہیں یا پھر انہیں اپنے دفتروں میں بیٹھ کر بلند و بالا دعوے کرنے کی عادت ہے
اہلیان علاقہ نے ڈی سی قصور سے استدعا کی ہے کہ ہمارے بچوں کو اپنے بچے سمجھ کر ہمارے بچوں کو بیماریوں سے بچائیں اور سکول کے سامنے سے جوہڑ کو ختم کروائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں