وہاڑی: طلبا اور سیکیورٹی گارڈ کا تشدد معاملہ طول پکڑ گیا

وھاڑی(کرائم رپورٹرسے) بہاولدین زکریا یونیورسٹی وھاڑی کیمپس لاء کے سٹوڈنٹس کا ماڈل ہائی سکول پر دھاوا سیکورٹی گارڈ و دیگر پر تشدد گارڈ نے بچاو کے لیئے فائرنگ کردی علاقہ میں خوف پولیس کی متعدد تھانوں کی نفری طلب کرلی گئی پولیس تھانہ دانیوال نے سی سی ٙٹی۔وی کیمرہ کا ریکارڈ اور گارڈ کا اسلحہ لائیسنس قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی شھریوں نےڈی پی او وھاڑی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا تفصیل کے مطابق بہاولدین زکریا یونیورسٹی وھاڑی کیمپس لاء کے سٹوڈنٹ جس کا نام ذرائع کے مطابق سہیل ہے معمولی تلخ کلامی پر اپنے دیگر کئی ساتھیوں کے ہمراہ ماڈل ہائی سکول پر دھاوا بول دیا اور سکول کی چاردواری میں داخل ہوکر سیکورٹی گارڈ و دیگر پر تشدد کیا گارڈ نے بچاو کے لیئے فائرنگ کردی جس سے بپھرے ہوئے لاء کے طلبہ منتشر ہوگئے گارڈ کی فائرنگ سے علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا حالات کو دیکھتے ہوئے پولیس کی جانب سے متعدد تھانوں کی نفری طلب کرلی گئی پولیس تھانہ دانیوال نے سی سی ٙٹی۔وی کیمرہ کا ریکارڈ اور گارڈ کا اسلحہ لائیسنس قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی شھریوں نےڈی پی او وھاڑی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے

اپنا تبصرہ بھیجیں