53

موجودہ حکومت ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے۔ انجینئر علی محمد خان

اسلام آباد (احسان احمد): آئی ٹی سے وابسطہ افراد ڈیجیٹلائیزڈ پاکستان کے خواب کو پورا کرنے کے لیے اہم ستون ثابت ہو سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور انجینئر علی محمد خان کا ایسوسی ایشن آف آل پاکستان IT پروفیشنلز کے زیر اہتمام آئی ٹی کانفرنس سے خطاب۔ موجودہ حکومت ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور انجینئر علی محمد خان نے گزشتہ روز ایسوسی ایشن آف آل پاکستان IT پروفیشنلز کے موضوع پر تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ کانفرنس میں تقریباً 30 سے زائد وفاقی محکمہ جات کے ڈیٹا انٹری آپریڑز نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن آف آل پاکستان آئی ٹی پروفیشنلز کے صدر ساجد الرحمن، ناٙب صدر ماجد حسین عباسی، جنرل سیکرٹری شیخ فیصل اعجاز، ڈپٹی سیکرٹری ملک محمد اسلم ودیگر نے اپنے اپنے خطابات میں وفاقی وزیر کی کوششوں کو سراہا۔ جنکی کوشش سے وفاقی حکومت کے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو گریڈ ١٢ سے گریڈ 14 میں اپ گریڈ ہوئے ہیں۔ ساجد الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مطالبہ کمپیوٹر الاوئنس کے حوالے سے بھی ہے۔ جسکو پچھلے 19 سال سے revised نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی پچھلی کسی حکومت نےاسکو سنجیدگی سے لیا ہے۔ اس کے علاوہ صوبائی سطح پر آئی ٹی کیڈر کو اپ گریڈ اور ان کا سروس سٹریکچر بنایا گیا ہے تو اسی طرز پر وفاقی سطح پر بھی اس امتیازی سلوک کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ اس حوالے سے علی محمد خان نے آئی ٹی کیڈر کو درپیش مسائل و مسائل و مشکلات کے حل اور انکے جائزمطالبات کو اجاگر کروانے کے لیے بھر پور آواز اٹھانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ انھوں نے مزید کہا دنیا اس میدان میں بہت آگے نکل گئی ہے ۔ میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ اس میدان میں اپنی مہارت اور skills بڑھانےکی کوشش کریں جو ملک و قوم کے مفاد میں ہوں۔ آخر میں علی محمد خان نے ایسوسی ایشن کے ذمہ داران کو لراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی جدوجہد رکھیں۔ کامیابی انشاءاللہ آپ کے قدم چومے گی۔ کیونکہ انسان کو وہی ملتا ہے جسکی وہ کوشش کرتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں