23

سوہنا پاکستان یونین آف جرنلسٹ کا کامیاب معلوماتی دورہ لاہور چیمبر آف کامرس

سوہنا پاکستان یونین آف جرنلسٹ کے ممبران نے مرکزی صدر اور مرکزی چیئرپرسن کی زیر قیادت لاہور چیمبر آف کامرس کے ارکان سے اہم امور پر میٹنگ کی گئی جس میں لاہور بھر سمیت قصور، فیروز والا اور شیخوپورہ کے صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ میٹنگ کا باقاعدہ طور پر تلاوت کلام پاک سے آغاز کیا گیا صدر لاہور چیمبر آف کامرس عرفان شیخ نے سوہنا پاکستان یونین آف جرنلسٹ کے ممبران کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ کسی صحافتی تنظیم کی طرف سے باضابطہ طور پر لاہور چیمبر کی طرف اٹھایا گیا قدم مثبت قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا یوں تو بزنس کمیونٹی اور صحافیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے لیکن آپ کی تنظیم کا ساتھ بزنس کمیونٹی کی آواز بلند کرنے میں اپنا کردار بخوبی ادا کرے گی جہاں یہ تنظیم اپنے ممبران کے حقوق کے تحفظ کی ضامن ہے وہیں ہمیں بھی کوئی امید کی کرن نظر آئی ہے۔ صدر ایوان تجارت نے چیمبر میں ہونے والی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید کہا کہ ہماری کابینہ کی اولین ترجیح ہے کہ ہم بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کوشاں ہیں جس کی واضح مثال بلڈنگ میں زیر تعمیر مختلف پروجیکٹ نظر آ رہے ہیں سوہنا پاکستان یونین آف جرنلسٹ کے ممبران کو وہ تمام سہولیات ہم دینے کو تیار ہیں جن سے ہمارے لاہور چیمبر آف کامرس کے ممبران مستفید ہو رہے ہیں۔ سوہنا پاکستان یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی صدر مہر جنید رشید نے لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر عرفان اقبال شیخ سیکرٹری جنرل شاہد خلیل سمیت موجود تمام ارکان ایوان تجارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہاں آکر بے حد خوشی ہوئی کہ بزنس کمیونٹی میں نمایاں مقام رکھنے والے لاہور چیمبر آف کامرس کی طرف سے ہمیں فوری طور پر میٹنگ کی اپروول دی گئی جو کہ ہماری تنظیم کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے ہم اپنے ممبران کے نالج اور روابط میں اضافہ کے لیے ایسے اقدامات وقتا فوقتا اٹھاتے رہتے ہیں ۔ کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی میں میڈیا کا نمایاں کردار ہوتا ہے ہماری اولین ترجیح ہے کہ ہم اپنے ملک کی سوفٹ اور پوزیٹو پکچر کو پیش کر سکیں اسی کے پیش نظر ہم اپنے ممبران کے لیے تربیتی ورکشاپس، سیرو تفریح اور مختلف پروگرامز ارینج کرتے رہتے ہیں اور انشاءاللہ آنے والے وقت میں بھی کرتے رہیں گے تاکہ ہمارے ممبران زیادہ سے زیادہ سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔ مرکزی چیئرپرسن عذرا مہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری تنظیم انشاءاللہ اپنی نوعیت کی منفرد ثابت ہوگی ہم ایسے اقدامات کریں گے جو اس سے بیشتر شاہ و نادر ہی دیکھنے کو ملیں گے۔ سنئیر صحافی فیصل درانی نے مزید سوہنا پاکستان یونین آف جرنلسٹ کے منشور سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں لاہور چیمبر آف کامرس ہماری یونین کے لیے بھی وہی سوفٹ کارنر ہوگا جو ان کے اپنے ممبران کو مہیا ہے۔ میاں شعیب نے اس میٹنگ کے انعقاد پر صدر ایوان تجارت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ سوہنا پاکستان کی اس میٹنگ میں مرکزی صدر مہر جنید رشید، مرکزی چیئرپرسن عذرا مہر، میاں شعیب، فیصل درانی، ادریس باجوہ، رانا شہزاد، ملک نعیم، مہر غلام رسول، چیئرمین پنجاب حکیم ذوالفقار احمد، صدر پنجاب مہر سلطان، سیکرٹری جنرل میاں عابد، پروین لطیف، اقرا اشرف، میاں نفیس، شیخ عمران سمیت دیگر پچاس ممبران نے بھرپور شرکت کی۔لاہور چیمبر آف کامرس کی طرف سے چائے اور دیگر لوازمات کے ساتھ سوہنا پاکستان یونین آف جرنلسٹ کے ممبران کی زبردست تواضع کی گئی۔ آخر پر سوہنا پاکستان کی طرف سے لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر عرفان اقبال شیخ اور سیکرٹری جنرل شاہد خلیل کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی جب کہ لاہور چیمبر آف کامرس کی طرف سے سوہنا پاکستان یونین آف جرنلسٹ کو بھی شیلڈ ایوان تجارت سے نوازا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں