فرانس میں نبی کریم کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔نصرت مہمانہ

ایسے گستاخانہ واقعات میں ملوث ملعونوں کو نشان عبرت بنا دیں۔سیاسی و سماجی خاتون

یورپ(چیف اکرام الدین)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق سیاسی و سماجی خاتون سوشل ورکر محترمہ نصرت مہمانہ نے کہا کہ فرانس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان مبارک میں گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ پیغمبر پاک و سرکار کائنات کی شان میں گستاخی کبھی بھی برداشت نہیں کر سکتی کئی سالوں سے فرانس میں پیغمبر پاک کی شان میں گستاخی جاری ہے جو افسوس ناک ہے اس وقت عالم اسلام اور امت مسلمہ کو متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے اور ایسے ملعونوں کو نشان عبرت بنا دینا چاہیے سیاسی و سماجی خاتون سوشل ورکر محترمہ نصرت مہمانہ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام سے بھی پرزور مطالبہ ہے کہ قران مجید کی بے حرمتی اور پیغمبر پاک کی شان میں گستاخانہ خاکوں میں ملوث ممالک کے ساتھ سفارتی و کاروباری تعلقات ختم و منقطع کریں ایسے گمراہ اور گستاخانہ خاکوں میں ملوث ممالک کے ساتھ ہم مسلمان تعلقات نہیں چاہتے انہوں نے مذید کہا کہ فرانس کے صدر اور عوام پیغمبر پاک کی شان میں گستاخانہ خاکے بند کرے اور مسلمانوں سے معافی مانگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں