صوبیدار رعبدالحمید عابدؔ انتقال کر گئے،نماز جنازہ پیر سید سلطان علی شاہ آف بھنگالی شریف نے پڑھایا

سیاسی، سماجی، صحافتی،تاجراور مذہبی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ۔ سب ایڈیٹر پاکستان نیوز ٹی وی) تفصیلات کے مطابق حاجی عبداللطیف، حاجی عبدالرشید، رانا محمد حنیف کے بھائی۔رانا عبداللہ ریحان، رانا غلام مصطفیٰ (پاک آرمی)، رانا غلام مرتضیٰ، غلام مجتبیٰ، غلام رسول، غلام نبی اویس کے والد محترم۔پیر سید سلطان علی شاہ ہمدانی صاحب بھنگالی شریف کے خلیفہ ریٹائرڈ صوبیدار عبدالحمید عابد قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ پیر سید سلطان علی شاہ صاحب نے عید گاہ خیرا شہید کمالیہ میں پڑھایا اور خصوصی دعاکروائی۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آہوں اور سسکیوں میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں کمالیہ کی سیاسی، سماجی، صحافتی،تاجراور مذہبی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔قل خوانی کا ختم شریف آج مورخہ 6 نومبر 2020بروزجمعتہ المبارک صبح 9بجے بلال مسجد جھونے شاہ کمالیہ میں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں