فرانس کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر عالم اسلام میں اضطراب

واہ کینٹ(منصور شہزاد): فرانس کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر عالم اسلام میں اضطراب. حرمت رسول کی پاسداری ہمارے ایمان کی اساس اور اسکے تحفظ کے لیے مسلمان کچھ بھی کر گذرنے کو تیار ہیں.انتہا پسندانہ روپے مغرب کی پیداوار جو عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں. اقوام متحدہ اس مسئلہ کو حل کرانے میں ناکام جبکہ او آسی سی کا کردار کمزور ہے. پاکستان اور تمام اسلامی ممالک فرانس سے تعلقات منقطع کریں. فرانس کی جانب سے خاکوں کی اشاعت پر تنظیم اہل سنت انٹرنیشنل کے مرکزی صدر پیر محمود عباسی، تحریک منہاج القرآن کے ڈاکٹر عبدالرحیم، ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر عاشق انجم، ڈائریکٹر ویلفیئر منہاج فاؤنڈیشن خرم شیراز کا اظہار خیال. کہتے ہیں مسئلہ صرف خاکے بنانے کی ناپاک جسارت کا ہی نہیں بلکہ اس انتہا پسندانہ سوچ کا ہے کہ جو یہودی اور عیسائیوں کی پیدا کردہ اور اس کے ذریعے وہ امت مسلمہ کے جذبات کو بھڑکا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں