فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت عالمی دہشتگردی ہے۔ اسامہ قریشی

راولپنڈی(منصور شہزاد): ناموس رسالتؐ مسلمانوں کے ایمان کا مسئلہ ہے مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے ان خیالات کا اظہار مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی کے ناظم اسامہ قریشی نے فرانس میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کے خلاف جاری کردہ مذمتی بیان میں کیا۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں فرانس میں بڑی عمارتوں پرسکرینز لگاکر چارلی ایبڈ کے بنائے ہوئے گستاخانہ خاکے نشرکئے گئے جس سے مسلمانوں میں شدیداشتعال پیداہواہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فرانس کا یہ عمل عالمی امن تباہ کرنے کی سازش ہے ہم اس کی پر زور مذمت کرتےہیں اور وزیراعظم پاکستان عمران خان صاحب سے مطالبہ کرتےہیں ہیں کہ ایمانی غیرت ما مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کے سفیر کو فورا ملک بدر کیا جائےاور ملک پاکستان کے سفیر کو فوراواپس بلایا جائے اوروزیر خارجہ شاہ محمود قریشی صاحب سے اپیل کرتے ہیں فلفور او آئی سی کا اجلاس طلب کرکےفرانس کے خلاف سخت ایکشن لیں
اقوام متحدہ کے اوپر ہم لعنت بھیجتے ہیں اللّٰہ کے نبیؐ کے خاکے بنائے جائیں انسانی حقوق کے علمبردار خاموش بیٹھے ہیں اس سے بڑی دہشت گردی دنیا میں نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ تمام مسلمان ایمانی غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس سمیت جو بھی اس سازش میں ملوث ہیں ان کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں