ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا کمالیہ کلمہ چوک میں سہولت بازار کا دورہ

AC کمالیہ کے ہمراہ اسٹال پرموجود اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا

مہنگائی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، FIR کا اندارج ہوگا: ڈپٹی کمشنر

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ سب ایڈیٹر پاکستان نیوز ٹی وی ) ڈپٹی کمیشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر ریو نیو ٹوبہ ٹیک سنگھ سید مدثر احمد بخاری کا اسسٹنٹ کمیشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی عرفان ہنجراء کا کلمہ چوک میں لگائے سستے بازار کا معائنہ اشیاء ضروریہ کے مختلف سٹالز پر قیمتوں کا جائزہ لیا اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمیشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید نے کہا کہ سہولت بازار میں چینی 50روپے کلو کے حساب سے دستیاب ہے اور آٹا بھی کم ریٹ پر وافر مقدار میں دستیاب ہو گا اس کے علاوہ فروٹ سبزی گوشت وغیرہ کے بھی مختلف سٹالز لگیں گے ان کی کوالٹی اور معیار کو جانچنے کے لیے افسران تعینات ہیں انہوں نے مذید کہا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والے افراد کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نبٹا جائے گا اور ایف آئی آر کا اندراج ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں