سکول دوبارہ کھلنے کے بعد طلبہ کے لیے آگاہی بہت ضروری ہے:میاں علی رضا

مانگا منڈی: (میاں علی رضا) کرونا وائرس کے پیش نظرمیاں علی رضا نے والدین اور اساتتذہ سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ طلباوطالبات ہمارے مستقبل کا عظیم سرمایہ ہیں کرونا وائرس ابھی مکمل ختم نہیں ہوا۔سکول دوبارہ کھلنے کے بعد طلبہ کے لیے آگاہی بہت ضروری ہے یاد رہے کہ کرونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا لہذا احتیاطی تدابیراپنائی جائیں۔طلباء ایک دوسرے سے گلے ملنے اور ہاتھ پھیلانے سے اجتناب کریں۔ طلبہ کا کیمپس میں ہینڈ سینیٹائزر لے کر آنا لازم ہے۔ کیمپس میں سماجی فاصلہ رکھنا بہت ضروری ہے۔کیمپس میں ماسک کے بغیر داخلہ ممنوع ہے۔آپ کی احتیاط اور آپ کا تعاون آپ کے محفوظ صحت مند اور روشن مستقبل کا ضامن ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں