دوسرے مرحلے میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک سکولوں کو کھولنے کی اجازت ملی یا نہیں؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کل سے دوسرے مرحلے میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک سکول کھولنے کی اجازت دیدی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس دوران کورونا وائرس کی ملک گیر صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ کورونا وائرس کی چین میں تیار ہونے والی ویکسین کی آزمائش سے متعلق بھی معاملات کو دیکھا گیا ۔ اجلاس میں دوسرے مرحلے میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک سکولوں کو کھولنے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔اجلاس میں یہ واضح کر دیا گیا کہ جو سکول ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے میں ناکام رہیں گے اور جہاں کورونا کیسز آئیں گے اس تعلیمی ادارے کو بند کر دیا جائے گا ۔کل سے چھٹی سے آٹھویں جماعتوں میں پڑھائی کا آغاز کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ شہرام ترکئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے مرحلے میں چھٹی سے آٹھویں تک اسکول کھول رہے ہیں، چھٹی سے آٹھویں تک تعلیمی سرگرمیاں کل سے بحال ہوں گی، تمام ایس اوپیز پرعملدرآمدکیاجائےگا،طلبا کیلئے ماسک کااستعمال لازمی قراردیاہے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت نے 15 ستمبر سے پہلے مرحلے میں آٹھویں جماعت سے دسویں جماعت ، کالجز اور یونیورسٹیز کو کھولنے کی اجازت دی تھی تاہم دوسرے مرحلے میں چھٹی سے آٹھویں تک آج اجازت دیدی گئی ہے۔ اس کے بعد تیسرے مرحلے میں پہلی سے پانچویں جماعت تک سکول کھولنے کی اجازت سے متعلق فیصلہ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں