فنکار و گلوکار محنت اور لگن کے زریعے نام کما سکتے ہے۔ارم سحر

محنت کے زریعے انسان کامیابی و کامرانی کے طرف گامزان ہو سکتا ہے۔معروف و مقبول ایکٹر

یورپ(چیف اکرام الدین)پاکستان کی نامور معروف و مقبول ایکٹر ارم سحر نے کہا کہ فنکار و گلوکار برداری محنت اور لگن کے زریعے دنیا بھر میں نام کما سکتی ہے انہوں نے کہا کہ محنت کے زریعے انسان کامیابی و کامرانی کی طرف گامزان ہو سکتا ہے کیونکہ محنت کامیابی کا اہم ذریعہ ہے میں نے ہمیشہ محنت کے زریعے کامیابی حاصل کی ہے جس پر مجھے فخر ہے اور ہمیشہ چاہتی ہوں کہ اپنے فن و ہنر کے زریعے ملک و قوم کا نام روشن کروں میں نے زیادہ فوکس اردو، ڈراموں پر کیا ہے اور چاہتا ہوں کہ اپنے پرستاروں کو ہمیشہ خوشیاں دوں کیونکہ اپنے پرستاروں کی وجہ سے اج مجھے ملک بھر میں ایک مقام اور عزت ملی ہیں جس پر مجھے ناز ہیں انسان کی کامیابی صرف محنت سے نہیں بلکہ اپنی والدین کی دعاوں سے ہی ممکن ہے کیونکہ والدین کی دعاوں کی وجہ سے انسان کامیابی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے جو اس دنیا کی کامیابی بھی ہے اور اخرت کی کامیابی بھی پاکستان کی معروف و مقبول ایکٹر ارم سحر نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت وقت کو چاہیے کہ فنکار برادری کے مسائل و مشکلات پر توجہ دیں کیونکہ فنکار برادری ملک کا اہم ترین سرمایہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت فنکار برادری کو متفق و متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے تا کہ فنکار برادری کے مسائل و مشکلات بروقت حل ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں