فاؤنٹین ہاؤس میں چھ ستمبریوم دفاع پاکستان کو ملی جوش و خروش سے منایا گیا ۔

لاہور: (نوید انجم مغل) پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ہمارے شہداء ہمارے سروں کا تاج ہیں۔پوری قوم کو اپنے شہداء اور غازیوں کے کارناموں پرفخر ہے۔ ایم ایس فاؤنٹین ہاؤس ۔

یوم دفاع کے موقع پر فاؤنٹین ہاؤس ممبران کی جانب سے ملی نغموں پر پرفارمنس پیش کی گئی ۔ ایم ایس فاؤنٹین ہاؤس ڈاکٹر سید عمران مرتضی نے یوم دفاع کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم زندہ قوم ہیں،ملکی بقاء کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ یوم دفاع پاکستان کے یادگار اور تاریخی دن پر وطن عزیز کے ان سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ جنہوں نے اس سرزمین کی بقاء کے لئے اپنی جانیں قربان کردیں،ہم ان جوانوں کے جرتوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اعلی تہذیبوں و تمدن کی وارث اس دھرتی کی طرف اٹھنے والی میلی نظروں کو خاک میں ملا دیا،یوم دفاع کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں،
یوم دفاع کی اس تقریب میں فاؤنٹین ہاؤس کے ڈاکٹرز سائکولوجسٹ۔سٹاف اور ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ فاؤنٹین ہاؤس کے ممبران (مریضوں)نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے قومی پرچم لہرائے ۔ملکی سلامتی اور کشمیر کی کے لیے بھی آزادی کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں