کامیابی و کامرانی کیلئے محنت اور لگن کی ضرورت ہے۔افشاں زیبی

کوئی بھی فنکار و گلوکار محنت و لگن کے بغیر آگے نہیں جا سکتا۔معروف پاکستانی گلوکارہ

یورپ(چیف اکرام الدین)پاکستان کی معروف و مقبول گلوکارہ افشاں زیبی نے کہا کہ کامیابی و کامرانی کیلئے محنت اور لگن کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی فنکار و گلوکار محنت و لگن کے بغیر آگے نہیں جا سکتا فنکار برادری کو محنت کے زریعے نام کمانا چاہئے میں نے ہمیشہ محنت کے زریعے اپنے پرستاروں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے کرونا وائرس عالمی وبا کی وجہ سے فنکار برادری کا روزگار بھی متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے فنکار برادری مسائل و مشکلات سے گزر رہی ہے پاکستان کی معروف و مقبول گلوکارہ محترمہ افشاں زیبی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ صوبائی و مرکزی حکومت سے مطالبہ ہے کہ کرونا وائرس سے متاثر فنکار برادری کے ساتھ مالی مدد کرے تا کہ فنکار و گلوکار برداری کو درپیش مسائل و مشکلات حل ہو سکے انہوں نے کہا کہ فنکار و گلوکار برداری کو بھی چاہئے کہ فن کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کرے تا کہ پاکستان فن و ثقافت کے میدان میں نام کما سکے فن و ثقافت ملک کا عظیم ترین شعبہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ فن و ثقافت شعبے کی ترقی کیلئے ہم سب فنکاروں کو کردار ادا کرنا ہوگا تا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں