فاؤنٹین ہاؤس میں پرچم کشائی کی تقریب

لاہور:(نوید انجم مغل) فاؤنٹین ہاؤس کے مکین ذہنی مرض میں مبتلا افراد بھی جشن آزادی میں پیش پیش ہیں، چئیر مین مینجمنٹ کمیٹی ڈاکٹر امجد ثاقب کی ہدایات کے مطابق جشنِ آزادی کے حوالے سے فاونٹین ہاوس میں پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں ممبران نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی ۔ تقریب میں موجود ممبران نے ملی نغمے گا کر وطن سے محبت کا اظہار کیا ۔ کرونا وائرس کے پیش نظر جشن آزادی کو احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے بھرپور انداز میں منایا گیا ۔ ممبران (مریضوں ) کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہمارے بڑوں نے بڑی قربانیاں دے کر حاصل کیا تھا اب ہماری باری ہے اب ہمیں اپنے ملک کی بہتری کیلئے اچھے کام کریں اور ملک کا نام روشن کریں ۔ اس موقع پر ایم ایس فاونٹین ڈاکٹر عمران کا کہنا تھا کہ وطن کی محبت کیلئے آج تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ہمارے ذہنی معذور افراد نے بھر چڑھ کر حصہ لیا ہے ۔ آزادی ایک عظیم نعمت ہیں،ہم خوش قسمت ہیں آزاد پاکستان کی فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔ ہم اعلی تہذیب و ثقافت کے امین ہیں جس پر فخر ہے۔ ہمارا مقصد ہے کہ انکو تمام خوشیاں فراہم کی جائیں اور گھر والا ماحول فراہم کیا جائے تاکہ یہ لوگ جلد صحت یاب ہو کر ملک و قوم کیلئے کچھ کر سکیں ۔ جشنِ آزادی کی اس تقریب میں ملی نغمے بھی گائے گئے اور پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ کشمیر بنے گا پاکستان کا پر جوش نعرے بھی لگائے اور چہروں پر فیس پینٹنگ بھی کی گئی۔

تقریب میں کشمیر کے ساتھ اظہار یکجتی بھی کی گئی اور پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی…

اپنا تبصرہ بھیجیں