اے سی کمالیہ کا THQہسپتال کا اچانک دورہ

کمالیہ ( سب ایڈیٹر۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے) تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرو ایڈمنسٹریٹرمحمد عرفان ہنجرہ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کمالیہ کا اچانک وزٹ کیاانہوں نے ایمرجنسی وارڈ، ڈینگی وارڈ اور دیگر وارڈز کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر محمد عرفان ہنجرا نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں ملنے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

تمام مریضوں اور لواحقین نے ہسپتال میں ملنے والی سہولیات کے بارے اطمینان کا اظہار کیا۔اسسٹنٹ کمشنر محمد عرفان ہنجرا نے اس موقع پر کہا کہ ڈاکٹرز اور سٹاف آنے والے مریضوں سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔

ہسپتال میں صفائی کی ناقص صورتحال دیکھ کر عملے کی سرزنش اور کہا کہ صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے ہسپتال میں لائٹنگ کا بھی مناسب انتظام کیا جائے حکومت پنجاب ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات کے بارے میں بھرپور اقدامات کر رہی ہے ہسپتال میں سرکاری امور کو بہترین طریقے سے چلایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں