راولپنڈی۔ احسان احمد
راولپنڈی کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو خون کے عطیات کی فراہمی میں کمی.

متعلقہ حکام کا بچوں کے لئے خون کے فوری عطیات کے سلسلہ میں سی پی او محمد احسن یونس سے رابطہ،

سی پی او محمد احسن یونس کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کے افسران تھیلیسیمیا سے متاثرہ ننھے فرشتوں کو خون عطیہ کرنے پاکستان تھیلیسیمیا سینٹراسلام آباد پہنچ گئے،

ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اظہر شاہ کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس, ڈولفن اور ایلیٹ سکواڈ کے 40 افسران و اہلکاروں نے بچوں کے لئے خون کے عطیات دئیے،

راولپنڈی پولیس کے افسران نے تھیلسیمیا کے بچوں کے ساتھ وقت بھی گزارا جس پر بچوں نے راولپنڈی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

راولپنڈی پولیس مشکل کی ہر گھڑی میں شہریوں کی خدمت کے لیے کردار ادا کرتی رہے گی۔ سی پی او محمد احسن یونس

ملک کا ہر بچہ قوم کا مستقبل ہے، اپنے مستقبل کی حفاظت کے لۓ راولپنڈی پولیس تمام ممکنہ اقدامات اٹھاۓ گی۔ سی پی او راولپنڈی

راولپنڈی پولیس قبل ازیں بھی تھیلیسیمیا اور کینسر سے متاثرہ افراد کے لئے خون کے عطیات دے چکی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں