6

کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ مرکزی صدر صحبان عارف صہبائی و مرکزی عہدیداران نیشنل پیس کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی

اسلام آباد (احسان احمد): کراچی اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والی دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ نیشنل پیس کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی چیرمین سفیر امن محمد ارسلان شیخ ‘ مرکزی صدر صحبان عارف ‘ مرکزی ڈائریکٹر جنرل پرنس عمیر ارائیں ‘ مرکزی سیکرٹری جنرل قاضی وسیم اور ڈویزنل پریذیڈنٹ فیصل آباد محمد عثمان شیخ نے اپنے مشترکہ بیان میں کراچی اسٹاک ایکسچینج دہشت گردی واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی افواج اور انٹیلیجینس ادارے پاکستانی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے دہشت گردوں کا قلمع قمع کرتے رہیں گے۔

کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے اچانک حملہ کی بزدلانہ کاروائی کی پرزور بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ملک دشمن عناصر کی طرف سے ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے محب وطن تاجروں کے حوصلے پست نہیں ہونگے بلکہ وہ وطن کی خدمت کاعظیم مبارک مشن مزید محنت لگن و جانفشانی سے ادا کریں گے إن شاءالله ھم ان تمام اداروں کے ممنون و مشکور ہیں جن کی بروقت حفاظتی کاروائی سے کسی بڑے سانحہ سے محفوظ رہے الحَمْد للهْ‎۔ دہشت گردوں کی اس بہیمانہ کارروائی میں جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے انکی بلندی درجات کے لیۓ اللہ کریمﷻ کے حضور دعا گو ہیں۔ اللہ رب العزت ہمارے ملک کے ہر شہری اور شہر کراچی کو ہر مصیبت اور دہشت گردوں کی ناپاک کارروائیوں سے ہمیشہ محفوظ و مامون فرماۓ اور پاک سرزمین کی حفاظت فرماۓ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں