20

مرحوم چاند اقبال ڈھوڈی انتہائی ملنسار اور نیک دل انسان تھے۔ فرح ناز .سیکرٹری چیئرمین جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان

اسلام آباد (احسان احمد): مرحوم چاند اقبال ڈھوڈی صاحب میرے پھوپھی زاد تھے۔ سیالکوٹ کے ممتاز خاندان ڈھوڈی سے تعلق تھا۔ مارچ سے دس جون تک پاکستان میں لاک ڈاٶن کی وجہ سے ٹھرے ہوئے تھے صرف پندرہ دن پہلے امریکہ کے لئے روانہ ہوئے تھے۔
مرحوم بہت نیک اور زندہ دل انسان تھے۔ اپ سب سے ان کی بخشش کے لئے درخواست ہے۔
ان خیالات کا اظہار معروف صحافی’ کالم نگار’ اینکر پرسن ہوسٹ اور جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ایس۔ اے۔ صہبائی کی سیکرٹری محترمہ فرح ناز نے چاند اقبال ڈھوڈی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چئیرمین جناب ایس۔ اے۔ صہبائی نے مرحوم کی وفات پر محترمہ فرح ناز سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی جبکہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیف آرگنائزر جناب کامران عزیز اللہ ابڑو ڈائریکٹر ڈاکٹر ملک افضل اعوان صدر ناظم علی ناظم صدر کراچی نعیم شاہ سینئر نائب صدر داود جان سیکرٹری جنرل ریاض بزمی، سیکرٹری اطلاعات و نشریات احسان احمد قمر، سیکرٹری اطلاعات سندھ سبحان بلوچ کے علاوہ تمام عہدیداران و آرگنائزرز اور ممبران دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔اور مرحوم کے بلندی درجات کے لیے دعا گو ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں