22

مسلم لیگ قائداعظم نے آج وزیراعظم کی جانب سے عشائیے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

رپورٹ۔ احسان احمد
اسلام آباد: مسلم لیگ قائداعظم نے آج وزیراعظم کی جانب سے عشائیے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ رہنما مصروفیات کی وجہ سے نہیں آ رہے، بجٹ کی منظوری میں حکومت کو ووٹ دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آج ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے عشائیہ میں بجٹ منظوری سمیت دیگر پارٹی امور پر مشاورت ہو گی۔ وزیر اعظم اتحادیوں اور پی ٹی آئی ارکان کے تحفظات سنیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں