22

سید منور حسن کا نام جماعت اسلامی کی تاریخ میں سنہری حروف سے رقم ہو گا۔ ایس۔ اے۔ صہبائی. جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے تمام عہدیداران و ممبران کی جانب سے دلی تعزیت و افسوس

اسلام آباد (احسان احمد) :عالم اسلام کی معروف شخصیت امیر جماعت اسلامی منور حسن کی وفات پر جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ہنگامی اجلاس میں مرحوم کی دینی و ملی خدمات پر چیرمین ایس۔ اے۔ صہبائی نے روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے امیر منور حسن کی وفات سے جماعت اسلامی کے سنہری دور کا روشن ستارہ غروب ہوا۔ مرحوم کا نام جماعت اسلامی کی تاریخ میں سنہری حروف سے رقم ہو گا۔

غم کی اس گھڑی میں جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کا مان ڈاکٹر شاھد مسعود ‘مبشر لقمان’ اوریا مقبول جان، مجیب الرحمن شامی’ ندیم ملک، ڈاکٹر عامر لیاقت، حسین ‘جاوید چودھری، خوشنود علی خان، اقرار الحسن’ حامد میر’ افضل بٹ ، کامران عزیز اللہ ابڑو’ ناظم علی ناظم ، رانا مبشر’ نجم سیٹھی ، نعیم شیخ، ارشاد احمد عارف ، سیف اللہ سیف، سردار ظہیر خان ، ذیشان جٹ’ صفیر احمد خان ‘ ڈاکٹر بی۔ اے۔ خرم ڈاکٹر افضل اعوان۔ احسان احمد قمر ۔ داود جان۔ نعیم شیخ۔ رانا طاہر شہزاد۔ بابر تنولی ۔جی۔ ایم جٹ۔ فرح ناز ۔صغیر عالم رامے۔میاں عامر علی شاہین ملک کے علاوہ پاکستان و دیار غیر سے تعلق رکھنے والے جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے لاتعداد عہدیداران و ممبران رنج و غم کی اس گھڑی میں جماعت اسلامی کے لیڈرانو ممبران کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں