19

اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی. ترنول ناکہ پر دو پولیس افسران کو شہید کرنے والے دو افغانی ملزمان کو پولیس مقابلہ کے بعد گرفتار کر کیا گیا

رپورٹ۔ احسان احمد
اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی. ترنول ناکہ پر دو پولیس افسران کو شہید کرنے والے دو افغانی ملزمان کو پولیس مقابلہ کے بعد گرفتار کر کیا گیا۔

اسلام آباد آپریشنز اورسی ٹی ڈی کا علی الصبح گولڑہ کے علاقہ میں ایک گھر پر مشترکہ چھاپہ۔ چھاپے کے دوران گھر میں موجود ملزمان نے پولیس ٹیموں پر فائرنگ کردی۔ پولیس ٹیموں نے حکمت عملی سے 2 خطرناک افغانی ملزمان گرفتار کر لئے۔

ملزمان ترنول ناکہ پر دوپولیس افسران محسن ظفر اور سجاد احمد کو شہید کرنے میں ملوث ہیں۔

ملزمان گزشتہ سال آئی جے پی روڈ پر دوجوانوں صغیر حیدر، خرم شہزادکو شہید کرنے اور ایک جوان کو زخمی کرنے میں ملوث ہیں۔

ملزمان کے قبضہ سے پانچ ہینڈ گرنیڈ دو پسٹل اور بڑی مقدار میں ایمونیشن برآمد کرلیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے آئی جے پی روڈ پر پولیس کے دو جوانوں کو شہید اور ایک کو زخمی کرنے سیمت جڑواں شہر میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے

فرارا ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزمان سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقعات ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں