شیخوپورہ میں ڈینگی ٹیموں کی احتیاطی سرگرمیاں تیز

شیخوپورہ(نوید انجم مغل سے)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کی ہدایت پر ہیلتھ ٹیمیں ضلع شیخوپورہ میں اینٹی ڈینگی ٹیمز ڈینگی کے بچاو کی احتیاطی سرگرمیوں کے سلسلے میں دورےکر رہی ہیں۔

ٹیمیں ڈور ٹو ڈور، قبرستانوں، ٹائر شاپز اور دوسری جگہوں کے دورے کر کے لاروا کا معائنہ کر رہی ہیں۔انسداد ڈینگی ٹیمیں ڈینگی کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ ہیں اور گورنمنٹ کی طرف سے دی گئی ایس او پیز پر مکمل طور پرعمل پیرا ہیں۔عوام سے درخواست ہے کہ ڈینگی کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اوراپنے گھر اور گردونواع میں ڈینگی کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں