25

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ کی زیر صدارت ٹائیگر فورس کا اہم اجلاس

شیخوپورہ(نوید انجم مغل سے)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ کے زیر صدارت ٹائیگر فورس کے ساتھ اہم اجلاس تحصیل کونسل شیخوپورہ ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس وقت ٹائیگر فورس کے 3699 رضاکاران شیخوپورہ میں کام کر رہے ہیں جو قرنطینہ سینٹرز ، یوٹیلیٹی سٹورز ،احساس کفالت سنٹرز ، سماجی فاصلوں ، کرونا وائرس کی ایس او پیزبارے آگاہی ، راشن کی تقسیم، شجرکاری ،اور کرونا وائرس کے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں ۔اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کے لیے خصوصی موبائل ایپلیکیشن پر کام جاری ہے۔ ٹائیگرفورس کے رضا کاربڑے جوش و خروش اور احسن طریقے سے شیخوپورہ میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں