10

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کا ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ اور چلڈرن ہسپتال کا رات گئے اچانک دورہ

شیخوپورہ(نوید انجم مغل سے) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ اور چلڈرن ہسپتال کا رات گئے اچانک دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں عملہ اور ڈاکٹرز کی حاضری چیک کی انہوں نے ڈی ایم ایس ڈاکٹر عثمان سے زیر علاج مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے تفصیلی معلومات بھی حاصل کیں ڈپٹی کمشنر نے کورونا سے بچاوُ کے لیے علاج کی سہولیات اور حکومتی ایس او پیز کا بھی جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی کے معاملات کا بھی جائزہ لیا اور اس کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کو ہدیات جاری کرتے ہوئے کہاکہ مریضوں کو علاج معالجہ کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے ہمیں پوری ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دینا ہو گی اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسیںن بٹ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں