13

ٹیوٹا پنجاب نے پانچ ای لرننگ کورسز لانچ کر دیئے. علی سلمان صدیق

لاہور(نوید انجم مغل) چیئرپرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے کہا ہے کہ کووڈ 19 سے پیدا شدہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیوٹا ای لرننگ کے ذریعے طلباء کو تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کر نے کے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پارٹنرز کے ساتھ مل کر مزید پانچ ای لرننگ کورسز کا آغاز کر رہے ۔جس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس, ڈیٹا انالسٹ, ڈیٹا سائنسز, ای کا مرس ٹریننگ, اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ اہنڈ ایس ای او شامل ہیں۔علی سلمان صدیق نے کہا کہ یہ کورسز طلبا کو بھرپور معاشی مواقع فراہم کریں گے ایسا بالکل ممکن ہے کہ ان کورسز کو مکمل کرنے والے طالب علم ایک لاکھ سے زائد ما ہانہ کما سکیں ۔انہوں نے کہا یہ ٹیوٹا کا نیا وژن ہے اور ڈیجیٹل ٹیوٹا کی طرف بڑھتے ہوئے قدم ہیں۔علی سلمان صدیق نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے جب پہلا ای لرننگ کورس لانچ کیا تو 500 سیٹوں کے لئے ہزاروں طلبا نے درخواستیں دیں ۔ٹیوٹا اسی دن سے مزید ڈیمانڈ ڈریون ای لرننگ کورسز کے لئےمختلف پارٹنرز سے رابطہ میں تھا ۔اللہ کے کرم سے ٹیوٹا اب ٹو شئرنگ ڈاٹ کام ,ڈیٹا ویزارڈ, ابلیٹیک سلوشنز یو اے ای ,ڈیٹا کیمپ یو ایس اے ۔ٹیلی مارکس اور پی ٹی ڈی آئی سے مل کر اپنے طلبہ کے لئے پنجاب بھر میں یہ کورسز لانچ کر رہا ہے جن میں داخلے کے لئے طلبہ 26 جون تک اپلائی کر سکتے ہیں ۔علی سلمان صدیق نے کہا کہ کووڈ 19 نے معیشت اور روزگار کو بہت نقصا ن پہنچایا ہے لیکن کچھ ایسے کاروبار بھی ہیں جو ان حالات میں بہت پھلے اور انہی میں روزگار کے مواقع بھی سامنے آ رہے ہیں ۔ٹیوٹا کے یہ کورسز انہی فیلڈز میں ہمارے طلبہ کو اس مشکل دورمیں اچھی آمدنی کمانے کا ذریعہ بنیں گے ۔ڈیجیٹل ٹیوٹا ڈیجیٹل پاکستان میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں