14

بھارت میں کرونا دیوی کی پوجا شروع

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست آسام میں لوگوں نے کورونا وائرس کو دیوی کا درجہ دے دیا ہے اور اس کی پوجا شروع کر دی ہے۔ بسوانتھ چریلی سے ڈیرنگ ضلع تک، حتیٰ کہ گواہٹی میں بھی لوگ، بالخصوص خواتین اجتماعی طور پر کورونا دیوی کی پوجا کر رہے ہیں، جن کا عقیدہ ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کا خاتمہ کرنے کا بس یہی ایک واحد طریقہ ہے۔ کورونا دیوی کی پوجا کرنے والی ایک خاتون نے انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم ’کورونا ماں‘ کی پوجا کر رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ایسا کرنے سے ایک ہوا چلے گی جو وائرس کا خاتمہ کر دے گی۔ “ واضح رہے کہ دیگر بھارتی ریاستوں کی طرح آسام میں بھی کورونا کے کیس کافی تعداد میں سامنے آ رہے ہیں۔ گزشتہ روز ریاست میں81نئے کیس سامنے آئے جس سے مجموعی کیسز کی تعداد 2ہزار 324ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں