45

امریکی اسکالر نے 1388 سال قبل رحمت للعالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا دیا گیا پیغام جاری کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) کسی عربی کو عجمی، کالے کو گورے پر کوئی برتری نہیں‘‘۔ امریکی اسکالر نے 1388 سال قبل رحمت للعالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا دیا گیا پیغام جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف سکالر ،صحافی اور مصنف ڈاکٹر کریگ کنسیڈن نے کہا ہے۔ کہ کسی عربی کو کسی عجمی اور کسی کالے کو کسی گورے پر کوئی برتری نہیں، برتری کا معیار تقوی ہے۔ 1388 سال قبل محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پیغام دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر کریگ نے ایک ویڈیو شیئر کی ساتھ پیغام میں کہا کہ امریکہ میں بدامنی کے حوالہ سے ایسے واقعات کے بارے میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغامات اہم ہیں۔ ڈاکٹر کریگ کا کہنا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نسل پرستی اور جبر کے نظام کو فعال کرنے کی مذمت کی ہے۔ ڈاکٹر کریگ کا کہنا تھا کہ یہ 1388 سال قبل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ کسی عربی کو کسی عجمی اور کسی کالے کو کسی گورے پر کوئی برتری نہیں، برتری کا معیار تقوی ہے ،یہ آج بھی ہمارے لئے پیغام ہے۔ دووسری جانب نیوزی لینڈ کی حکومت نے ملک کو کورونا فری قرار دے کر پابندیاں اٹھانے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کی روک تھام کے لیے دنیا کا سب سے سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا جس کی وجہ سے ملک میں کچھ وقت سے کورونا کاکوئی ٹیسٹ رپورٹ نہیں ہوا جب کہ آخری کیس 22 مئی کو رپورٹ کیا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں کورونا کی روک تھام کے لیے نافذ کی جانے والی پابندیوں کو آج رات سے مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا۔

Share

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں