25

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیاقت علی محکمہ پاسپورٹ کیلئے لازوال خدمات قابل تعریف ہے۔

موصوف نے ہمیشہ عوام کو درپیش پاسپورٹ کے مسائل کو بروقت حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

چارسدہ(چیف اکرام الدین)خیبر پختون خواہ چارسدہ سے تعلق رکھنے والے ایماندار اور فرض شناس اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ لیاقت علی نے ریٹائرمنٹ لے لی تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ لیاقت علی نے 2 مئی 2020 کو ریٹائرمنٹ لی اپنی سرکاری لمبے سفر و جدوجہد کے دوران انہوں نے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا لیاقت علی ہمیشہ عوامی مسائل پر توجہ دینے میں مصروف تھے کیونکہ وہ ایک ایماندار آفیسر تھے انکا مشن ادارے کی ترقی اور عوامی مسائل تھا محکمہ پاسپورٹ کیلئے انکی لازوال خدمات قابل فخر و قابل تعریف ہے لیاقت علی جیسے افسران ملک و قوم، اور عوام کیلئے فخر ہے لیاقت علی ایک نیک انسان ہے جنہوں نے اپنے سرکاری ڈیوٹی کو بہت اچھے طریقے سے انجام دی ہے جس کی وجہ سے آج بھی عوام اور ادارے کے افسران کے دلوں میں یاد ہے چارسدہ عوام نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ لیاقت علی وہ قابل شخصیت ہے جنہوں نے عوامی خدمت کی وجہ سے نام کمایا ہے جو چارسدہ عوام کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں جو قابل ستائش ہیں چارسدہ عوام نے مزید کہا کہ سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ لیاقت علی کی لمبی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے دعا گوہ ہے اللہ تبارک و تعالی لیاقت علی جیسے قابل و ایماندار افسران کو لمبی زندگی نصیب کرے تا کہ ملک و قوم اور عوام کی خدمت کر سکے تا کہ عوامی مسائل میں کمی آسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں