13

چیف اکرام الدین کا سابق گورنر بلوچستان سید فضل آغا کی وفات پر اظہار تعزیت

اللہ تعالی مرحوم کو جنت افردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔بانی جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن

یورپ(انٹرنیشنل ڈسک)بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کے بانی و مرکزی صدر اکرام الدین نے کہا کہ سابق گورنر بلوچستان اور رکن صوبائی اسمبلی سید فضل آغا کی وفات پر اظہار تعزیت اور اظہار افسوس کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک ایماندار اور رحم دل عوامی لیڈر تھے انہوں نے بلوچستان میں اپنی ایمانداری اور دیانتداری سے ایک نام کمایا تھا جو اس فانی دنیا سے رخصت ہوا بانی و مرکزی صدر جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن اکرام الدین اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی سابق گورنر بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی سید فضل آغا کو جنت افردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اللہ تعالی انکے درجات بلند کریں چیف اکرام الدین نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم مرحوم سید فضل آغا کے لواحقین کے ساتھ شریک ہیں اللہ تعالی مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں