9

سوہنا پاکستان یونین آف جرنلسٹ میں دنیا بھر سے صحافی ممبران کی شمولیت جاری

لاہور کے نوجوان صحافی محمد اظہر مشتاق اور محمد فیضان کو مرکزی سیکرٹریٹ کی جانب سے ممبرشپ کارڈ جاری
لاہور: (نوید انجم مغل) سوہنا پاکستان یونین آف جرنلسٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور ورک کو دیکھتے ہوئے ملک بھر سے صحافیوں کی کثیر تعداد شمولیت کر رہی ہے گزشتہ دنوں نوجوان صحافی اور نمائندہ صدائے وطن محمد اظہر مشتاق اور محمد فیضان نے لاہور سے شمولیت اختیار کی جنہیں یونین رولز کے مطابق آج مرکزی آفس میں ممبرشپ کارڈ دیتے ہوئے مرکزی صدر مہر جنید رشیدنے کہا کہ دن بدن ہماری یونین کی بڑھتی ہوئی مقبولیت ہمارے ممبران کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے جس کو دیکھتے ہوئے ہمارے ممبران میں مزید اضافہ ہورہا ہے ہماری یونین ایک منفرد طریقے سے اپنے کام سرانجام دے رہی ہے جو کہ حقیقتاََ نظر آتے ہیں سوہنا پاکستان یونین آف جرنلسٹ دوسری صحافتی تنظیموں کی طرح سوشل میڈیا پر واویلا نہیں مچاتی بلکہ اپنے صحافی ممبران کو درپیش مشکلات کا فوری طور پر ازالہ کروانے میں عملی اقدامات اٹھاتی ہے SPUJ صحافیوں کے تحفظ اور حقوق کے لیے برسرپیکار ہے۔ اگر کسی بھی صحافی دوست کا پاکستان بھر سمیت کہیں بھی کوئی مسئلہ ہو تو ہم ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔ مزید بات چیت کرتے ہوئے مرکزی صدر مہر جنید رشید کا کہنا تھا ہمامید کرتے ہیں کہ نئے ممبران بھی ہماری اس کاوش میں ہمارا بھر پور ساتھ دیں گے۔ سوہنا پاکستان یونین آف جرنلسٹ میں نئے شامل والے والے ایگزیکٹو ممبران محمد اظہر مشتاق اور محمد فیضان کا کہنا تھا کہ ہم یونین رولز کے مطابق انشاء اللہ ہر آواز پرحاضرہیں۔ ہمارا یونین جوائن کرنے کا مقصد اپنے ملک کے ساتھ ساتھ اپنے صحافی بھائیوں کی خدمت کرنا اور ان کے دکھ درد میں شریک ہونا ہے۔ ہم اس صحافتی تنظیم کے ورک اور منشور سے متاثر ہوکر شامل ہوئے ہیں یہاں پر ہمیں جو سب سے بڑھ کر دلچسپی ملی ہے وہ یہ ہے کہ یہاں صحافتی اصولوں کے مطابق نئے جرنلسٹ کی تربیت بھی کی جاتی ہے کہ صحافت ہوتی کیا ہے کس طرح رپورٹنگ کی جاتی ہے کس طرح اداروں میں جاکر بات چیت کرنی ہے صحافت کا نام بدنام کرنے کی بجائے صحافت کا نام روشن کرنا اس یونین کا منشور ہمیں تو معلوم ہوا ہے۔ یہاں صرف صحافتی حقوق ہی نہیں بلکہ انکے ساتھ ساتھ جنرل پبلک سیکٹر میں درپیش مشکلات کو بھی زیر بحث لایا جاتا ہے اور ان مسائل کے خاتمہ کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔ہم مل جل کر کام کرتے ہوئے انشاء اللہ اس یونین کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں