210

وزیراعظم کی ہدایت پر صحافیوں کے لیے حفاظتی کٹس فراہم کرنےجا رہے ہیں۔

اسلام آباد (احسان احمد): وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر صحافیوں کے لیے حفاظتی کٹس فراہم کرنےجا رہے ہیں، حفاظتی کٹس وائرس سے متاثرہ علاقوں کی کوریج کرنے والے صحافیوں کودی جائیں گی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے صوبائی وزراء کے ساتھ وڈیو کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت ہے کہ تمام ادارے میڈیا کے بقایا جات ادا کریں، صوبائی وزرائے اعلیٰ بھی میڈیا واجبات کےحوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ تمام ادارے میڈیا کے بقایا جات ادا کریں۔

فردوش عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ آج کووڈ 19، کیئر آف میڈیا ایپ کا آغاز کر رہے ہیں جس سے متاثرہ صحافی اور خاندان خود کو ایپ سے رجسٹر کروا کر اپنے کیسز رپورٹ کرسکتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہاکرز کو بھی وزیراعظم سپورٹ فنڈ میں شامل کر رہےہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں