169

چودھری شجاعت حسین کا مسلم حکمرانوں کو خانہ کعبہ اور روضہ رسول پر حاضری کا مشورہ

لاہور (عبدالشکور) مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے مسلم حکمرانوں کو خانہ کعبہ اور روضہ رسول پر حاضری کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سمیت تمام حکمران اللہ کے گھرجائیں اورگڑگڑا کرمعافی مانگیں، انشاءاللہ سب کی دعا قبول ہوجائے گی۔ انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعظم عمران خان اور مسلم حکمرانوں کو مشوری دہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف روضہ رسول پر حاضری دیں۔ وزیراعظم عمران خان امت مسلمہ کے تمام لیڈرز کو بھی خانہ کعبہ اور روضہ رسول لے کر جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سمیت تمام حکمران اللہ کے گھر جائیں اور گڑگڑا کر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں، انشاءاللہ سب کی دعائیں قبول ہوجائیں گی۔ واضح رہے پاکستان میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے، جس کے باعث حکومت نے لاک ڈاون کررکھا ہے۔ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 1865ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں