39

انڈیا: 24؍گھنٹوں میں 194 افراد متاثر، جبکہ 19 افراد کی موت ہوئی

نئی دہلی(چیف اکرام الدین)ملک بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا جارہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 194 افراد میں کورونا مثبت آیا ہے اسی کے ساتھ ملک میں اس وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 918 ہو گئی ہے، کووڈ 19 کی وجہ سے اب تک 19 لوگ جاں بحق ہوچکے ہیں وہیں 89 افراد کو اب تک اس بیماری سے شفاء مل گئی ہے ۔ کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے حکومت نے جمعرات کو 1.7لاکھ کروڑ روپئے کی امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے جبکہ بھارتیہ ریزرو بینک نے کورونا سے معیشت کو بچانے کےلیے سی آر آر میں کٹوتی اور بینکوں کو قرض کی قسط پر وصولی سے تین ماہ تک رکنے کا حکم دیا ہے۔ آئی ایم ایف کی صدر کرسٹلین جارجیوا نے بین الاقوامی میڈیا سے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ واضح ہے کہ دنیا مندی کی چپیٹ میں ہے اور یہ 2009 کی مندی سے بھی بری ہے۔ آئی ایم ایف صدر نے جمعہ کو کہا کہ کورونا وائرس نام کی اس مہاماری نے معیشت کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ دہلی نے دیگر ریاستوں کے مزدوروں کو دہلی چھوڑ کر نہ جانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہماری حکومت نے ان کے لیے مناسب انتظامات کیے ہیں، اس سے قبل بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے ٹوئٹ کرکے دلی میں پھنسے بہار کےعوام کی امداد کرنے اور انہیں کھانے پینے کی سہولیات دینے کےلیے کیجری وال حکومت سے درخواست کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں