51

تبلیغی جماعت کے ساتھ کیسا سلوک کیا گیا

سرگودھا (ویب ڈیسک) انتظامیہ نے کروناوائرس کے خطرہ کے پیش نظرگل والہ چوک میں واقع مسجد میں کراچی سے آئی تبلیغی جماعت کی چودہ رکنی ٹیم کوکروناکے خدشہ کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کے تحت مسجد میں رکھ کر بلڈ ٹیسٹ کے نمونے حاصل کرلیے اور رزلٹ آنے تک مسجد کو قرنطینہ سنٹرکادرجہ دیتے ہوئے انہیں مسجد کے اندر رکھاکر مسجد کو سیل کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق انتظامیہ کو اطلاع ملی کہ جامع مسجدخدیجہ الکبیری گل والہ چوک میں کراچی سے تبلغی جماعت آئی ہوئی ہے جس پر انتطامیہ نے فوری طور پر مسجدکو حفاظتی انتظامات کے تحت سیل کرتے ہوئے تبلغی جماعت کے 14 کارکنوں کے خون کے نمانے حاصل کرکے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھیج دیئے ہیں اور تمام افراد کو رپورٹ آنے تک مسجدکو قرطینہ سنٹر کادرج دیکرانہیں مسجد میں ہی حفاظتی اقدامات کے تحت رکھاگیاہے،انتظامیہ کی جانب سے مسجد کو سیل کرتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی جبکہ اردگرد کے علاقوں کے رہائشیوں کو گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدائت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں