14

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اٹک چوہدری عبدالماجد کا پاک فوج کے اعلی افسر کے ہمراہ غریبوال سٹاپ نمبر 1 کے علاقے کا دورہ.

پنڈی گھیب(احسان احمد) :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اٹک چوہدری عبدالماجد کا پاک فوج کے اعلی افسر کے ہمراہ غریبوال سٹاپ نمبر 1 کے علاقے کا دورہ.
علاقے میں جاری سکریننگ کے عمل کا جائزہ لیا اور علاقے کے انٹری و ایگزٹ پوائنٹس پر سخت سیکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کیئے ، غریبوال سٹاپ نمبر 1 کو مکمل طور پر کرفیو میں رکھنے کا فیصلہ.
محکمہ صحت پنڈی گھیب کی ٹیموں نے مزید پانچ افراد کو کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز کے طور ہر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب ریفر کر دیا.

علاقے میں خوف و ہراس کی لہر ، سڑکیں اور گلیاں سنسان ، مین راولپنڈی روڈ پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر .پاک فوج آج شام تک علاقے کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گی.
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کیپٹن (ر) ڈاکٹر منظور حسین نے کہا ہے کہ عوام موجودہ صورتحال میں خوف و ہراس کا شکار مت ہوں ، صرف احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں اور گھروں کے اندر رہیں اور سکریننگ کے عمل کے دوران علاقے میں موجود محکمہ صحت کی ٹیموں کیساتھ مکمل تعاون کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں