25

آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان کا تمام دفاتر میں آنے والے ملازمین کے لیے کرونا وائرس کے بچاؤ کے حوالے سے خصوصی احکامات

اسلام آباد:(احسان احمد) آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان کا تمام دفاتر میں آنے والے ملازمین کے لیے کرونا وائرس کے بچاؤ کے حوالے سے خصوصی احکامات۔

پولیس کے دفتروں میں کام کی غرض سے آنے والے تمام افسران و اہلکاروں کی بنیادی سکریننگ کے بعد دفاتر میں داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ ڈیوٹی پر موجود تمام افسران و اہلکار سرجیکل ماسک اور دستانوں کا استعمال کر رہے ہیں۔

ڈیوٹی پر مامور پولیس گاڑیوں میں سنیٹائزر اور کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ضروری میڈیکل کا سامان یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سارے عمل کا مقصد پولیس کو کرونا وائرس سے محفوظ بنانا ہے تا کہ شہریوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں