14

آج کا دن یوم تجدید وفا اور پاکستان کے قیام کے لیے اسلاف کی لاازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

اسلام آباد (احسان احمد) : آج کا دن یوم تجدید وفا اور پاکستان کے قیام کے لیے اسلاف کی لاازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ وطن عزیز کا وجود پاکستانی عوام کے لیے آذاد اور خودمختار فلاحی ریاست کا آئینہ دار ہے خدارا اپنی ذات اور پاکستان کو کرونا وائرس سے بچائیں۔

ان خیالات کا اظہار معروف صحافی جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان اور ورلڈ پیس ایمبیسڈرز ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین ایس۔ اے۔ صہبائی نے 23مارچ کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔ ایس۔ اے۔ صہبائی نے کرونا وائرس کے حوالے سے خصوصی تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پاکستانی کرونا وائرس کے مہلک اثرات سے بچنے کے لیے اپنی طہارت و صفائی کا خصوصی اہتمام کریں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور حکومت وقت کے ساتھ خصوصی تعاون کریں۔ ہمیں کرونا سے ڈرنے کے بجائے کرونا سے لڑنا ہے اپنے لیے پاکستان کے لیے اور دنیا کے لیے۔ اللہ ساری دنیا کو ناگہانی آفات سے بچا کر رکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں