34

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرسرپرستی کورونا وائرس کے خلاف مہم میں مخیر حضرات بھی میدان میں آگئے

خانیوال: (رانا خالد ندیم) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرسرپرستی کورونا وائرس کے خلاف مہم میں مخیر حضرات بھی میدان میں آگئے ہیں۔
اظہر انڈسٹریز کے اونر/ فارما ڈسٹری بیوشن کے صدر اظہر جاوید بلوچ نے ضلع خانیوال کے لیے 23 کرونا سرجیکل کٹس ،300 سرجیکل ماسکس اور ہینڈ سینی ٹائیزرز کی 100 ملی لیٹر والی 113 بوتلیں ڈپٹی کمشنر کے حوالہ کیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں مخیر حضرات کا میدان میں آنا قابل ستائش ہے احتیاطی تدابیر اور مشترکہ کوششوں سے ہی کورونا وائرس کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ اظہر جاوید بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ مشکل گھڑی میں ہم سب کو ایک ہونا پڑے گا عطیہ دینے کا مقصد نمائش نہیں بلکہ دوسرے لوگوں کو راغب کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں