29

فورٹ عباس شہریوں نے ذمہ داری کاثبوت دیتے ہوئے تمام شاپنگ مالزسٹورز بند لاک ڈاٶن ہڑتال جاری

فورٹ عباس مروٹ کھچی والا میں اسسٹنٹ کمشنراحمد سلیم چشتی کی ہدایت پر شہریوں نے ذمہ داری کاثبوت دیتے ہوئے تمام شاپنگ مالزسٹورز بند لاک ڈاٶن ہڑتال جاری
فورٹ عباس(یاسرآکاش چوہدری)تفصیلات کے مطابق میں اسسٹنٹ کمشنراحمد سلیم چشتی کی ہدایت پر شہریوں نے ذمہ داری کاثبوت دیتے ہوئے تمام شاپنگ مالزسٹورز بند لاک ڈاٶن ہڑتال جاری کھچی والا شہباز والا یتیم والا مروٹ اور فورٹ عباس کے تاجروں کی کرونا مہم میں پنجاب حکومت کے حکم پر جن شاپس کو بند کرنا تھا وہ مکمل بند رہیں اور حکم کے مطابق جن کو کھلا رہنا چاہئیے تھا روزمرہ استعمال کی اشیاء کی دوکانیں کھلی رہیں ۔۔۔۔ڈرنا نہیں ۔۔کرونا کو بھگانا ہے
اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس احمدسلیم چشتی اورپنجاب حکومت کے عوام کی خیرخواہی کے فیصلے کو دل وجان سے قبول کیا ہے.اسسٹنٹ کمشنر کی لوگوں سے اپیل ہے کہ
کرونا وائرس پاکستان میں سب سے تیزی سے پھیل رہا ہے، برائے مہربانی خود کو گھروں تک محدود کریں اس سے قبل کہ حالات بے قابو ہو جائیں کسی بھی قسم کی قانون کی خلاف ورزی کرنےوالوں کے خلاف کارواٸی عمل میں لاٸی جاٸے گی یہ ایک خطرناک وبا ہے اس کو کچھ لوگوں نےمذاق بنا رکھا ہے اس سے احتیاط کی ضرورت ہے یہ عمر نہیں دیکھتی بلاوجہ اور غیرضروری اپنے گھروں سے کہ نکلیں آپ بھی بچیں اور اپنے آس پاس کےلوگوں کو بھی بچاٸیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں