8

پتوکی کا رہائشی 40سالہ شہباز 6 ماہ سے لاپتہ، پولیس مقدمہ درج کرکے سو گئی

پتوکی: (فیضان علی) 6 ماہ کا عرصہ گز جانے کے باوجود بھی پولیس اغواء ہونے والے تاجر کا سراغ نہ لگا سکی، بیوی اور بچے غم سے نڈھال ہیں اہل خانہ کا وزیر اعلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ،
6 ماہ قبل پتوکی کا رہائشی 40 سالہ تاجر شہباز چونیاں سے اغواء ہوا تھا، جسکا مقامی پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا تھا مگر آج تک تاجر کا سراغ نہیں لگایا جا سکا، جس پر 6 ماہ سے اہل خانہ اور بچے باپ کی یاد میں غم میں نڈھال چکے ہیں اور انکی دن بہ دن باپ کی واپسی کی امیدیں دم توڑتی نظر آرہی ہیں مغوی شہباز تین بچوں کا باپ ہے اور عرصہ دراز سے پتوکی میں جوتوں کی دوکان چلا رہا تھا، جو کہ 26 نومبر 2019 کو اپنے سسرال ملنے چونیاں گیا تھا اور چہل قدمی کے لئے گھر سے باہر نکلا لیکن واپس نہ آیا

اسکی ویڈیو نیوز دیکھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجیئے

شہباز کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسے نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا ہے مقامی پولیس نے مقدمہ کے بعد ابھی تک شہباز کی بازیابی پر کوٸی کارواٸی نہیں کی جس پر اہل خانہ نے آہوں اور سسکیوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب، ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت سے نوٹس لے کر شہباز کو جلد بازیاب کروانے کی اپیل کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں